شانه کنگھی) - حضرت ابن سیرین
Topic: شانه کنگھی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آدمی کا کندھا دیکھنا عورت ہے، اور اگر دیکھے کہ اس کا شانہ قومی اور بڑا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیل یا بکری کا شانہ پایا ہے۔ یہ بھی عورت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کندھا ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شانے کا گوشت کھلا ہے اور رگیں ظاہر ہیں۔ دلیل ہے کہ اس سال بہت رنج اٹھائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کندھے میں سیاہی ہے۔ دلیل ہے کہ اس سال آفت اور بلا ہو گی۔ اور اگر اس شانے میں سرخی یا سیاہی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سال میں نرخوں کے اندر ارزانی ہو گی اور اگر اس میں زردی دیکھے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور اگر اس کے کنارے پر بہت سے خط دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سال بہت موت ہو گی۔ شاہ رود (ایک قسم کا باجہ ہے)