شانه کنگھی) - حضرت ابن سیرین
Topic: شانه کنگھی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شانہ ایسا شخص ہے کہ جس کی حسب اور نسب نہیں ہے۔ اور اس کے دین میں نفاق ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سر اور ڈاڑھی کو شانہ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے اور فرض سے سرخرو ہو گا اور مراد کو پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھی کرتا ہے اور کوئی بال باہر نکالتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کی زکوۃ نکالے گا۔