شاخ (شنی) - حضرت ابن سیرین
Topic: شاخ (شنی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شاخوں کا دیکھنا صاحب خواب کے بھائیوں، فرزندوں اور خویشوں پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں کی شاخیں بہت اور گھنی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش اور اہل بیت بہت ہوں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے درخت سے شاخ کائی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت سے کسی کو جدا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے درخت کی شاخ خشک ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے کوئی ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ درخت دوسروں کی ملک ہے تو تاویل دوسروں کی طرف رجوع کرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے درخت خرما کی شاخ پائی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شاخ پر سے کچھ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر فرزند کا مال کھائے گا۔