شاد رواں (تو شک) - حضرت ابن سیرین
Topic: شاد رواں (تو شک)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ تو شک فراخ بچھائی ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی فراخی کے مطابق عیش اور عمر دراز پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوستوں کے ساتھ اپنے شہر میں یا اوپری جگہ میں تو شک پر بیٹھا ہے۔ تو مال و نعمت، روزی اور درازی عمر پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بیگانی جگہ میں اس کے لئے تو شک بچھائی ہے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ کس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال متغیر ہوں گے اور سفر میں مرے گا۔ اور اگر چھوٹی تو شک خواب میں دیکھے تو تھوڑی روزی اور چھوٹی عمر پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تو شک لپیٹ کر اپنے اوپر اٹھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی جگہ سے بیگانی جگہ پر جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تو شک پر کسی مرد کی تصویر نقش کی ہوتی ہے اور اس مرد کو پہچانتا ہے اور اس سے باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی جھوٹی تعریف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تو شک بیچی ہے۔ یا کسی کو دی ہے تو اس کی تاویل بد ہے۔