D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سیمرغ - حضرت ابن سیرین

Topic: سیمرغ

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں نر سیمرنح دیکھے۔ دلیل ہے کہ خوش طبع اور بزرگ آدمی سے دوستی کریگا۔ اور اگر مادہ سیمرغ دیکھے۔ دلیل ہے کہ عورت باجمال اور خوبصورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ اس سے بات کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ سے جنگ کی ہے۔ دلیل ہے کہ کہ بڑے آدمی سے جھگڑا کرے گا اور اگر دیکھے کہ سیمرغ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی بڑے آدمی سے مال پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرانی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مادہ سیمرغ کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ اس کے ہاتھ سے اڑا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سیمرغ کا بچہ پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بے وقوف لڑکا پیدا ہو گا۔ حضرت جابر فرمایا ر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیمرغ بادشاہ ہے۔ اگر دیکھے کہ سیمرغ کوچہ میں اترا ہے اور اہل کوچہ نے اس کو مار ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ ہلاک ہو گا۔ اگر دیکھے کہ سیمرغ سے ڈرا ہے۔ مار ا ہے کہ بادشاہ سے انعام پائے گا۔ دلیل