ریکی (تاری) - حضرت ابن سیرین
Topic: ریکی (تاری)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تاڑی مال حرام ہے۔ اگر دیکھے کہ تاڑی کے درمیان گیا ہے۔ دلیل ہے کہ فتنہ میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تاڑی پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تاڑی پکاتا ہے اور پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام رنج اور محنت سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی تاڑی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسان سے نفع پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تاڑی ملاتا ہے اور پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام اور مال حلال ملا جلا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تاڑی فروخت کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ حرام چیز فروخت کرے گا اور بیاج دے گا اور تاڑی پینے میں خیر نہیں ہے اور حاکم کے لئے معزولی کی دلیل ہے اور کھجور کی تاڑی غم و اندوہ ہے۔