سیری (پیٹ بھرا ہوا) - حضرت ابن سیرین
Topic: سیری (پیٹ بھرا ہوا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنا پیٹ بھرا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ بے نیاز ہو گا۔ لیکن راہ دین میں ضعیف ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو بھوکا دیکھے۔ دلیل ہے کہ گناہ کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہترین خواب وہ ہے کہ اپنے آپ کو نہ پیٹ بھرا ہوا دیکھے اور نہ بھوکا دیکھے۔ کیونکہ دونوں خلاف طبع ہیں۔ اور جو چیز خلاف طبع ہوتی ہے اس سے مزاج کو رنج پہنچتا ہے۔