سیب - حضرت ابن سیرین
Topic: سیب
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز سیب کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے اور اگر سرخ ہے تو بادشاہ سے نفع کی دلیل ہے اور اگر سفید ہے تو سوداگروں سے نفع ہے۔ اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سفید سیب کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ جس کے ساتھ شراکت ہے اس سے جدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ سیب درخت سے اتارا ہے اور کھایا ہے تو لڑکی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب خیر پر دلیل ہے اور اگر سیب ترش ہے تو بری خبر پر دلیل ہے اور اگر سیب شیریں ہے تو خوشخبری پر دلیل ہے۔