D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سوسن (چنبیلی) - حضرت ابن سیرین

Topic: سوسن (چنبیلی)

سوسن چنبیلی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوسن اپنے وقت پر دیکھنا ولیل ہے کہ اسکو کچھ ملے گا اور اس کے لڑکا ہو گا اور چنبیلی کا بے وقت دیکھنا غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس نے چنبیلی کا درخت اکھاڑ کر غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے چنبیلی کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان گفتگو ہو گی۔