سواری کردن (سوار ہوتا) - حضرت ابن سیرین
Topic: سواری کردن (سوار ہوتا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے سواری کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے گھوڑا، ہتھیار اور قسمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ سواروں کے ساتھ پھرتا ہے اور سوار اس کے تابعدار تھے۔ دلیل ہے کہ ایک جماعت پر حکومت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم - داروں نے اس کو دنیا کے سامان میں سے کچھ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی مسافر سے فائدہ پہنچے گا۔۔۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو معلوم سواروں نے کچھ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو آشنا یا دوست سے کچھ فائدہ پہنچے گا اور اگر سواروں کو نیلے لباس اور گندوں اور دیلونن گھوڑوں پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ سورہ ہائے قرآنی (قرآن مجید کی سورتیں خواب میں پڑھنا)