سنبل (ایک گھاس ہے) - حضرت ابن سیرین
Topic: سنبل (ایک گھاس ہے)
سنجاب ایک جانور ہے جو چوہے سے بڑا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سنجاب مرد مسافر مالدار اور غیر ہے۔ اور اس کا پوست پیشم اور ہڈی مانگا ہوا مال ہے۔ اور اس کا گوشت مسافر آدمی کا مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سنجاب کو مارا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے اور ڈالا ہے اور اس کا پوست پارہ پارہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال تباہ کرے گا یا زور سے لے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سنجاب کا گلا گھونٹا ہے اور اس کی گردن سے خون جاری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری لڑکی سے جماع کرے گا۔