D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سنان (نیزه) - حضرت ابن سیرین

Topic: سنان (نیزه)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دشمن کے جسم پر نیزہ مارا اور اس کو گرا دیا ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو دلیل سے قائل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تیر ٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہو گیا ہے۔ اس کی تاویل پہلے خواب کے برخلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس فولادی نیزہ چمکدار ہے۔ دلیل ہے که ولایت پائے گا۔ اگر اہل ولایت سے ہے تو بزرگی اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے نیزے کو زنگ لگا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا نفع ہو گا۔