مسلطان (پادشاه) - حضرت ابن سیرین
Topic: مسلطان (پادشاه)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ سرائے یا مسجد یا کسی شہر یا کسی گاؤں کو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور مصیبت پہنچے گی۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : اِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا لَرَيَتَهُ الْسَلُوهَا کہ بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خراب کر دیتے ہیں)۔ اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں بادشاہ پر غالب آیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہو گی اور مطلب کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کا دایاں ہاتھ کاتا ہے، دلیل ہے کہ اس کو قسم دیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ تخت سے گرا ہے، یا تخت ٹوٹا ہے یا گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے یا اس کی تلوار ٹوٹی ہے، یا بیل نے اس کو سینگ مارا ہے اور اس کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ سب سلطنت کے زوال کے نشان ہیں۔ اور اگر عادل بادشاہ کو دیکھے۔ تو عدل کے مطابق اس کے شرف اور بزرگی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے بہت بڑا بساط بچھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسکو دنیا کا ملک ہو گا اور اس کی عمر دراز ہو گی۔