سلام کردن (سلام کرنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: سلام کردن (سلام کرنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو سلام کیا۔ ہے دلیل ہے کہ وہ دوست اس سے خوشی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی دشمن نے اس کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ دشمن اس کا دوست ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نا معلوم شخص نے اس کو سلام کیا ہے کہ جس کو نہ دیکھا تھا۔ دلیل ہے کہ کوئی مسافر اس کا دوست اور آشنا بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بوڑھے نے اس کو سلام کیا ہے کہ جس کو پہلے نہ دیکھا تھا۔ دلیل ہے کہ حق تعالے کے عذاب سے امن میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی آشنا بوڑھے نے اس کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت عورت کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی دوست نے سلام کیا ہے اور اس کو سلام کا جواب نہیں دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان ہر دو کے درمیان جدائی پڑے گی۔