D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ہے۔ اگر کوئی - حضرت جابر مغربی

Topic: ہے۔ اگر کوئی

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو زخمی کیا ہے اور اس شخص کا پتہ نہیں ہے کہ کون ہے؟ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم میں پیپ جمع ہو گئی ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال جمع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس زخم سے گوشت اور ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس آدمی سے مال اور نعمت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں کسی کا ہاتھ کٹ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو سخت بات کہے گا اور ان کے درمیان جدائی پڑے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کا سر کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال لے گا۔