سگ (کتا) - حضرت ابن سیرین
Topic: سگ (کتا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے اور سیاہ کتنا عرب میں سے دشمن ہے اور سفید کتا عجم میں سے دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے تکلیف اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا کتے کے منہ کے تھوک سے آلودہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کی بات سے خستہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کا کپڑا پھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کو دفع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی دی ہے، دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے نزدیک ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس میں لالچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس پر تعمیر کی ہے۔ دلیل ہے کہ کمینے دشمن پر بھروسہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کتیا کا دودھ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ کتا اس سے بھاگا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن محتاط ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کیا اس کے گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے کہ کم ہمت اور کمینی عورت سے شادی کرے گا۔