سقا - حضرت ابن سیرین
Topic: سقا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ سقا ایسا شخص ہے کہ جس کے ہاتھ پر خیرات ہوتی ہے۔ خاص کر اگر دیکھے کہ لوگوں کو پانی بغیر طمع اور لالچ کے دیتا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بغیر کسی لالچ کے سقائی کرتا ہے۔ که آخرت کی طرف راغب ہے۔ اگر دیکھے کہ مشک پانی سے بھری ہے اور کسی کو پانی نہیں دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور اس آرام نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے گھروں میں پانی لے جاتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے لئے مال جمع کرے گا اور اس سے اس کو فائدہ نہ ہو گا۔