D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سفر کردن (سفر کرنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: سفر کردن (سفر کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سفر کیا ہے اور وہ مقام پہلے سے بہتر ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا۔ ورنہ اس کے خلاف تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سفر کیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کہاں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال سے جدا ہو گا۔ یا وہاں سے نقل مکان کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جماعت کو وداع کرنے گیا ہے۔ یا کوئی گروہ اس کو وداع کرنے آیا ہے۔ دلیل ہے کہ ایک مدت تک اس کا حال اور کام متغیر ہو گا اور پھر اپنے حال پر آئے گا۔