سرونها (سینگ) - حضرت ابن سیرین
Topic: سرونها (سینگ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب طرح کے سینگ نیک ہیں۔ اور صاحب خواب کسی بزرگ سے خیر و منفعت دیکھے گا اور اگر مادہ گاؤ کے سینگ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سال اس کو بہت نفع ہو گا۔ اگر بہت بڑے ہیں تو بہت زیادہ نفع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سینگ ہوا میں لٹکے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک والوں کو خیر و منفعت حاصل ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر دو سینگ ہیں۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے قوت پائے گا۔ اور اگر صاحب خواب اپنے سر پر بہت سے سینگ دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔