D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سرگین (لید) - حضرت ابن سیرین

Topic: سرگین (لید)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گاؤ گھوڑے کی لید مال اور نعمت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی لید جمع کی ہے۔ تو دلیل مال اور نعمت کی ہے۔ اور اگر آدمی کی سرگین دیکھے۔ تو مال حرام پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آب خانے میں سرگین ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بری بات پہنچے گی اور اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کا کچھ حصہ اپنے عیال کو دے گا اور اگر اور اگر دیکھے کہ اس نے بستر میں پلیدی کی ہے۔ دیکھے کہ سرگین ڈالی اور اس کو زمین میں دفن کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال زمین میں چھپائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آدمی -آدمی سرگین کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نامعلوم جگہ پر سرگین ڈالی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کسی جگہ خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا جسم سرگین سے آلودہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خواب میں دست لگے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنا مال اسراف سے خرچ کرے گا۔