D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

شرفہ (کھانی) - حضرت ابن سیرین

Topic: شرفہ (کھانی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھانسی پانچ وجہ پر ہے (۱) تر کھانسی (۲) خشک کھانسی (۳) بلغمی (۴) جس میں خون نکلے (۵) جس میں صفرا نکلے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کھانتے وقت بلغم نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے آگے موجودہ بلا کی شکایت کرے گا۔ یا مال کی شکایت جو ضائع ہو گیا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو خشک کھانسی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی شکایت محال اور ہے ہورہ سے ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ترکھانی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اپنوں سے شکایت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کھانسی خون کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو فرزندوں سے شکایت ہوگی۔ اور اگر اس کو صفرا سے کھانی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ ہر ایک کی شکایت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی سردار کھانتا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کا غمخوار ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کھانسی آئی ہے۔ تو ناتوانی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کھانسی اس کے گلے میں رہ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بوڑھوں کی کھانسی ہے کہ بلغم گراتا ہے۔ دلیل ہے کہ غم اور محنت سے نجات پائے گا۔