D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سرا پرده - حضرت ابن سیرین

Topic: سرا پرده

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنے آپ کو سراپا پردے میں دیکھے اور جانے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور ممکن ہے کہ سردار ہو۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سراپردے میں مقیم ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کا سرا پردہ گر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی سلطنت کو زوال ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کا سرا پر وہ جل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ سرا پردہ سے باہر لایا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا اور ملک حاصل کرے گا۔