سر (سری) - حضرت جابر مغربی
Topic: سر (سری)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا سرہاتھی کے سر جیسا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ملک پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اونٹ کے سر جیسا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ فساد اور حرام کی طرف مائل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر گھوڑے کے سر جیسا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر گدھے کے سر جیسا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے بخت سے نصیب پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بیل کے سر جیسا ہو گیا ا ہے۔ ہے۔ دلیل ہے کہ خلقت کے نزدیک خوار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بکری جیسا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر جہالت غالب آئے گی۔ ؟ آئے . اور اگر اپنا سر شیر کے سر جیسا دیکھے۔ دلیل ہے کہ حکومت پائے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر اپنا سر کتے کے سر جیسا دیکھے۔ دلیل ہے کہ ذلت اور خواری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر خنزیر کے سر جیسا ہو گیا ہے۔ خدا کی پناہ! اس کا میلان کفر کی طرف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر بلور کا ہو گیا ہے۔ تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا سر سونے یا چاندی کا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر لو ہے یا پتھر کا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کمینے سردار کی خدمت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر لکڑی کا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر ٹھیکری کا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کچی آدمی کی خدمت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر مرغوں کے سر جیسا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر کٹا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر جسم سے جدا ہوا ہے اور پھر اس کی جگہ پر رکھ دیا ہے اور درست ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ آخر کار شہیدوں کا مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھئے کہ اس کے پاس سر ہے اور اس کی عورت حاملہ ہے۔ دلیل ہے کہ لڑکا پیدا ہو گا۔ اور دیا کہ عورت اپنا سر منڈا ہوا رات دلیل ہے کہ اس کا مرے مکی اور اگر کہ سر کا بنا ہوا گوشت ر اگر عورت اپنا سر منڈا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سر کا بھنا ہوا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھنا ہوا سر خریدا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس کو کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی رئیس سے فائدہ اٹھائے گا۔