D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سر (سری) - حضرت ابن سیرین

Topic: سر (سری)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی بہت سے کٹے ہوئے سر دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ بہت سے سردار لوگ جمع ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ ان سروں سے بال چمڑا یا بھیجا نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ ان سرداروں سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سروں کا چڑا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگوں اور سرداروں سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے سروں کا چمڑا کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی رئیس اس پر عتاب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی معلوم آدمی کا سر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا سرمایہ کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی چوپائے کا سر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نامعلوم آدمی کا سر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ کسی کا سرمایہ کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغی کا سر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی شخص ایک سریا کئی سر اس کے پاس لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گروہ کا سردار ہو گا اور اس سے خیر اور نیکی پائے گا۔ اور اگر خواب میں کسی عورت کا سر دیکھے۔ دلیل ہے کہ مالدار عورتوں سے راحت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کی سری کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور مال حلال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کا سر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سال مال اور نعمت پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں اپنا سر بڑا دیکھے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دوسر ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا کام قوی ہو گا۔ اور اگر اپنا سر ننگا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے کام سے گرے گا اور غمگین ہو گا۔ اور اگر اپنے سر پر زخم دیکھے کہ اس سے خون بہتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا پڑے اس کے ہاتھ سے اور اگر دیکھے کہ اس کے سر سے بھیجا نکلا ہے اور زمین پر گرا ہے۔ دلیل ہے کہ سرمایہ جاتا رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھیجے کو پھر اس کی جگہ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ پھر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کمال سر چکتا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں کٹا ہوا سر ہے۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر نیک بات کہتا ہے۔ دلیل ہے کہ نیکو کار ہو گا اور کاموں میں انصاف کرے گا۔ اور اگر بری بات کہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر اپنے سر کے دو ٹکڑے دیکھے۔ اس طرح کہ آدھا دائیں ہاتھ میں اور آدھا بائیں ہاتھ میں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ مریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر اس کے ہاتھ میں ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے خیر و منفعت پائے گا۔