D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سخن (بات) - حضرت ابن سیرین

Topic: سخن (بات)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جواب میں بات کرنا اور سننا زبانوں کی تاویل پر مختلف ہے۔ اگر دیکھے کہ عربی زبان میں گفتگو کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگوں سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث شریف سنے گا۔ اور اگر فارسی زبان میں بات کی ہے یا سنی ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگوں کی صحبت میں رہے گا۔ اور ان سے نیکی پائے گا۔ اور اگر عبرانی زبان میں بات کی ہے یا سنی ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور وراثت حاصل کرے گا۔ اور اگر ہندی زبان میں بات کرے یا سنے۔ دلیل ہے کہ بے اصل اور کمینے آدمی سے اس کو کام پڑے گا۔ اور اگر ترکی زبان میں بات کرے یا سنے۔ دلیل ہے کہ دیہاتیوں کی صحبت میں رہے گا۔ اور اگر خوارزمی زبان میں بات کرے یا سنے دلیل ہے کہ بری بات سنے گا۔ اور اگر مقلابی زبان میں بات کرے یا سنے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بے انصاف آدمی سے پڑے گا۔ اور اگر یونانی زبان میں بات کرے یا سنے۔ دلیل ہے کہ عقلی مشاغل میں مشغول ہو گا۔ اور اگر رومی زبان میں بات کرے یا سنے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی نادان کی صحبت سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تمام زبانوں میں بات کرتا ہے اور سنتا ہے۔ دلیل ہے کہ جس کام کو شروع کرے گا اس سے نفع پائے گا۔