سجاده )جانماز) - حضرت جابر مغربی
Topic: سجاده )جانماز)
حضرت جابر مغربی رحمتہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ جائے نماز پشم یا سوت کا ہے۔ دلیل ہے کہ طاعت اور عبادت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جانماز جل گیا ہے۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جانماز پشمینہ کا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عبادت ریاکاری کی ہوگی۔