D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سبو (مشکا) - حضرت ابن سیرین

Topic: سبو (مشکا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مشکا منافق آدمی ہے کہ جس کے ہاتھ پر مال ضائع ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا کنیز یا خادم ہے۔ اگر دیکھے کہ نیا مٹکا لیا ہے یا خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا یا غلام حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مٹکا ضائع ہوا یا ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خادم مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے مٹکے میں سوراخ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کنیز یا خادم بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مٹکا صاف پانی سے بھرا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز یا خادم سے منفعت حاصل کرے گا۔