سبزه - حضرت جابر مغربی
Topic: سبزه
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ اگر وقت پر ہے۔ تو اس کے زہد اور پر ہیز گاری پر دلیل ہے۔ حضرت ابن مسیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ زار اچھا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں مقیم ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین پر قائم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ سبزہ زار میں مقیم ہے۔ تو اس کی عاقبت اور ثواب آخرت پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر سبزہ زار پاکیزہ اور لہلہاتا دیکھے اور جانے کہ میری ہی ملک ہے۔ تو پاک دین اور پرہیزگاری اور اس کی دیانت پر دلیل ہے۔ اور اگر سبزہ زار زرد اور مرجھایا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اس کی صحبت پارسا اور دیانت دار لوگوں اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں ہے جو دوسروں کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کے ساتھ ہو گی۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت برے لوگوں سے ہو گی۔