سایہ (چھاؤں) - حضرت ابن سیرین
Topic: سایہ (چھاؤں)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سایہ بزرگی اور ہیبت ہے اور بادشاہ کا سایہ بھی تاویل میں بادشاہی ہے اور دیوار کا سایہ بزرگ آدمی ہے اور بے ثمر درخت کا سایہ فساد پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی جگہ سایہ کے نیچے بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : أَلَمْ تَوالی روک كَيْفَ سَنَا فِلَ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَا كِنا، تو اپنے رب کی قدرت کی طرف نہیں دیکھتا ہے؟ کہ اس نے سایہ کو کس طرح دراز کیا ہے۔ اور اگر چاہتا تو اس کو ٹھہرا دیتا)۔