D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ساق (پنڈلی) - حضرت جابر مغربی

Topic: ساق (پنڈلی)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنڈلی کا دیکھنا مردوں کے لئے عورت اور عورتوں کے لئے خاوند ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پنڈلیاں ایک دوسری پر لیٹی ہیں تو خوف ہلاکت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پنڈلی پر بہت سے بال ہیں۔ دلیل ہے کہ قرض دار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پنڈلی سے بال مونڈے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ قرض سے فارغ ہو گا۔