زنبور (بھر) - حضرت ابن سیرین
Topic: زنبور (بھر)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنبور سفلہ اور کمینہ آدمی ہوتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو زنبور نے ڈنک مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی کمینے آدمی سے رنج پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر بہت سے زنبور جمع ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ کمینے لوگوں میں گرفتار ہو گا۔ خاص کر اگر زنبور نے اس کو ڈنگ بھی مارا ہو۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو زنبور نے ڈنک مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو لمینی عورتوں اور سخن چینوں سے کام پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے زنبور کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا سے بہت سے زنبور اس کے گرد جمع ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بے قیاس لشکر آئے گا۔