زنان (عورتیں) - حضرت ابن سیرین
Topic: زنان (عورتیں)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوان عورت خوشی ہے اور بوڑھی عورت دنیا ہے اور اس جہان کا شغل ہے اور عورتوں کو خواب میں دیکھنا بقدر خوبی اور جمال کے قریبی اور اخری ہے اور بہترین عورت خواب میں معلوم اور زن فربہ ہے۔ اور معلوم عورت روزی کی فراخی ہے۔ اور بدصورت اور لاغر عورت قحط اور تنگی ہے۔ اور عورتیں خوش اور آراستہ اس جہان کی مراد ہے اور بوڑھی عورت گندی نامرادی اور بدحالی پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ۔ ہے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس کے عضو تناسل ہے۔ جیسا کہ مردوں کے ہوتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو فرزند ہو گا اور وہ فرزند قوم اور خاندان پر بزرگ اور سردار ہو گا۔ اور اگر جوان عورت دیکھے کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہے۔ تو خیر اور دین و دنیا کی صلاح پر دلیل ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کا عضو تناسل ہے اور جماع کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور بزرگی کم ہو گی۔