D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

زمین - حضرت دانیال

Topic: زمین

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زمین خواب میں عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس فراخ عمدہ اور پاک و صاف زمین ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت صاحب سترو صلاح ہوگی اور اقربا میں اس کو زمین کی وسعت اور فراخی کے مطابق عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں سبزہ اور نا معلوم نبات ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شخص مسلمان اور دیندار ہو گا۔ اور خواب میں سبزہ اسلام ہے۔