D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

زمستان (موسم سرما) - حضرت ابن سیرین

Topic: زمستان (موسم سرما)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم سرما بادشاہ ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سردی ہے اور لوگوں کو ستاتی ہے۔ دلیل ہے کہ اہل ملک کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جاڑا ہے اور ہوا سرد ہے اور کسی کو ضرر اور نقصان نہیں دیتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ بادشاہ سے خیر و منفعت حاصل کریں گے اور خواب میں موسم سرما کو وقت پر دیکھنا نصرت اور فتح مندی پر دلیل ہے۔