D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

زلزلہ (بھونچال) - حضرت ابن سیرین

Topic: زلزلہ (بھونچال)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زمین حرکت کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ زمین کی حرکت کے مطابق اس ملک کے باشندوں کو بادشاہ سے رنج اور ملامت پہنچے گی۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لوگوں کو آفت پہنچے گی اور اس ملک میں بیماری پڑے گی۔ اور اگر دیکھے کہ زمین پھری اور زیرو بالا ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بلا اور فتنہ پڑیں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زمین آہستہ ہلی ہے اور آدھی غرق ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں ایسا بادشاہ آئے گا جو اس ملک کو عذاب دے گا۔