D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

زکات (خدائی ٹیکس) - حضرت ابن سیرین

Topic: زکات (خدائی ٹیکس)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مال کی زکوۃ دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ فطر کا صدقہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ نماز روزہ اور تسبیح کرے گا اور نجات پائے گا اور قرض سے سبکدوش ہو گا۔ بیمار ہے تو شفاء پائے گا اور اگر کوئی اس کا دشمن ہے تو اس پر فتح پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے مال کی زکوٰۃ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اس کے قبضے میں آئے گا اور اس سے بلادور ہو گی۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : حَسِنُوا أَمْوَالَكُمْ بِالزَّكَاتِ (اپنے مال کو زکوٰۃ دے کر محفوظ رکھو)۔