زغن (چیل) - حضرت ابن سیرین
Topic: زغن (چیل)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیل اس جگہ کے بادشاہ پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ چیل اس کی تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب بڑا آدمی ہو گا۔ اگر یہی خواب حاملہ عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ لڑکا بنے گی جو بادشاہ کا مقرب ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ چیل اس کے ہاتھ سے اڑ گئی ہے۔ اگر حاملہ عورت ہے تو بچہ مرا ہوا پیدا ہو گا اور اگر موجود ہے تو دنیا سے سفر کرے گا۔