زعفران (کیسر) - حضرت ابن سیرین
Topic: زعفران (کیسر)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس زعفران ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح اور شنا کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ زعفران اس کے جسم اور کپڑے پر ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے ثابت زعفران دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مالدار عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس زعفران کا ڈھیر ہے اور اس میں سے کھاتا ہے دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت حاصل ہو گی۔