.. دلیل۔ - حضرت ابن سیرین
Topic: .. دلیل۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے زرہ پہنی ہوئی ہے۔ دلیہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ زرہ ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو ذرہ دی ہے اور اس نے پہنی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ساتھ قبر کرے گا۔ یا دشمن کو مغلوب کرنے کے لئے اس کی نصرت اور مدد کرے گا۔ اور بعض اہل تمہیر نے بیان کیا ہے کہ زرہ دین کا قلعہ ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس زرہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے اہل بیت کو دشمنوں کی شرارت سے ان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ زرہ کے ساتھ اور ہتھیار بھی لگائے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ شریر اور منافق لوگوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔