D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

زون (کوڑے لگنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: زون (کوڑے لگنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں کوڑوں سے ہے۔ مال حرام ملے گا۔ خاص کر اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے خون نکلا ہے اور اس کا جسم بھی خون آلود ہو گیا ہے۔ اور اگر اس کے جسم پر خستگی ظاہر ہو جائے۔ دلیل ہے کہ اس قدر ہر ایک سے فائدہ پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ نیا کپڑا اپنے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی پشت پر کوڑے لگے ہیں اور خون نکلا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اسکی پشت پر تازیانے لگے ہیں اور مارنے والے کا پتہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا شغل نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو کوڑا مارا ہے۔ اس طرح کہ کوڑا پارہ پارہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خاندان پراگندہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بے شمار تازیانے مارے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے تازیانہ مارا۔ دلیل ہے کہ کسی بددین اور منافق آدمی سے غمگین ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوتوال نے اس کو تازیانہ سے مارا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو حکومت دے گا اور اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو ڈھیلے سے مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈھیلا اس کی پشت پر مارا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کو رسوا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا۔