D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

زخم - حضرت ابن سیرین

Topic: زخم

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور خون کا نشان ظاہر نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ زخم لگانے والے پر سیخ پائے گا اور خیر و منفعت حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم سے خون جاری ہے اور اس کا جسم خون آلود ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ دلیل ہے کہ زخم لگانے والا اس کو کسی گناہ یا تہمت کے ساتھ متم کریگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے زخم لگا ہے اور خون آلود ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان واقع ہو گا۔