D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

- - حضرت اسماعیل

Topic: -

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی زبان کی دو شاخیں ہو گئی ہیں۔ دلیل ہے کہ منافق ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر زبان کے ہے۔ دلیل ہے کہ تمام کاموں میں عاجز ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان کا سر نہیں ہے اور کٹا ہوا ہے کہ بات نہیں کر سکتا۔ دلیل ہے کہ اس کا کام وکیل کے ہاتھ پر آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان خشک ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ تاویل میں بد ہے۔