D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

- - حضرت دانیال

Topic: -

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی زبان قوی اور موٹی ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ مخالف پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان زخمی ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی پر بہتان باندھے گا یا جھوٹ بولے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان پر بال اگے ہیں۔ دلیل ہے کہ بات کی وجہ سے بلا میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زبان سوج گئی ہے۔ دلیل ہے کہ بات کی وجہ سے اس کو مال ملے گا۔