زانو (گھٹنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: زانو (گھٹنا)
حضرت ابن سیرین رحمتها رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھٹنے کی اصل صاحب خواب کی عیش ہے اگر دیکھے کہ اس کا زانو قوی اور مضبوط ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کا کے کام میں قوت اور اس کا عیش کا عیش فراخ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھٹنے کے بل راستہ چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام ضعیف ہو گا اور اس کی عیش تنگ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھٹنے کی آنکھ ضعیف یا ٹوٹی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے دولت جاتی رہے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زانو لوگوں کا کسب اور عیش ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا زانو سخت اور قوی ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کسب اور عیش زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گھٹنا ضعیف ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کسب اور معیشت میں ضعف ہو گا اور منقطع ہو جائیں گے۔