زلو (جونک) - حضرت ابن سیرین
Topic: زلو (جونک)
زلو جو تک۔ فارسی میں اس کا نام دیوچہ ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جو تک کو دیکھنا لالچی دشمن ہے۔ اور اگر دیکھے کہ جو تک اس کے جسم سے خون چوستی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر غلبہ پائے گا اور جس قدر خون چوسا ہے اسی قدر اس کے مال سے نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جو تک اس کے گلے میں گئی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس کے گھر کے اندر اس کے ساتھ بیٹھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جو تک اس کے گلے میں گئی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو تک عیال ہے جو دوسروں کا مال کھاتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سی جونکیں جمع ہوتی ہیں اور اس کا خون چوستی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس خون کے اندازے کے مطابق اس کے مال کا نقصان ہو گا۔