ژاله (اولا) - حضرت ابن سیرین
Topic: ژاله (اولا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شہر میں یا کسی مقام پر اولے برستے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہاں کے لوگوں کو بادشاہ سے رنج پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بارش ، بجلی کڑک اور اولوں کے ساتھ ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ قحط ، تنگی اور نقصان ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارش اولوں کے ساتھ دیکھنا نعمت، فراخی اور امن پر دلیل ہے۔