D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

زاغ (توا) - حضرت ابن سیرین

Topic: زاغ (توا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوا فاسق، بددین اور جھوٹا آدمی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوا پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی ایسے آدمی سے ملے گا جس کی کوے کی صفت ہو گی اور بے ہودہ کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کافر فسادی لوگ اور چور جمع ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کا شکار کیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی جگہ سے جھوٹ کے ساتھ مل پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوے کو خواب میں دیکھنے کی تاویل ہندوستانی کنیز ہے اور خواب میں بہت سے کوے دیکھنا لشکر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کا چمڑا اتارا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر عورت سے زنا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے کوے ہوا میں آتے ہیں اور گزرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں ان کوؤں کے برابر لشکر آئے گا۔