D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ریش (زخم) - حضرت ابن سیرین

Topic: ریش (زخم)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور اس میں پیپ جمع ہے۔ دلیل ہے کہ اس پیپ کے اندازے پر اس کو مال حاصل ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ تو اس کے مال میں کمی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پیپ اس کے جسم سے نکلی اور پھر اپنی جگہ واپس ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور انجام نیک ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ پیپ چوستا ہے اور کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ حاصل یہ ہے کہ پیپ کا جسم میں جمع ہونا مال کے جمع ہونے پر دلیل ہے۔