D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ریش (ڈاڑھی) - حضرت جابر مغربی

Topic: ریش (ڈاڑھی)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی دراز ہو کر ناف کے نیچے تا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی پر ہاتھ پھیرا ہے اور کچھ حصہ ہاتھ میں رہا ہے اور اس کو گرا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اس کے ہاتھ سے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کا کچھ حصہ کسی چیز میں ڈال کر محفوظ رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کے نگاہ میں رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی چھوٹی ہے۔ اگر قرض دار ہے تو قرض سے نجات ہو گی اور اگر غمگین ہے تو بے غم ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی زمین پر گری ہے۔ دلیل ہے کہ مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی اکھاڑی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت ایک دم جائے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی سے سفید بال نکالتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ و سلم کے خلاف سنت ۔ سے بال وہ صلی اللہ وسلم ہے۔