ریش (ڈاڑھی) - حضرت ابن سیرین
Topic: ریش (ڈاڑھی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈاڑھی مرد کے لئے آرائش ہے اور اس کی . سُبْحَانَ مَنْ زَان : خانہ داری ہے۔ اور حدیث شریف میں وارد ہے کہ حق تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جس کی تسبیح یہ ۔ الرِّجَالَ باللحى والنِّسَاء بالنوائب پاک ہے وہ ذات کہ جس نے مردوں کو ڈاڑھی سے اور عورتوں کو گیسوؤں زینت دی ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی لمبی ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خانہ داری کا کام بن جائے گا۔ لیکن اگر لمبائی میں ناف سے بڑھ جائے۔ تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کو ناخن سے آراستہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت کو بیمار دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی ڈاڑھی کا خضاب کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا حال لوگوں پر ظاہر کرے گا اور نہیں چھپائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ڈاڑھی کو زمین پر گھسیٹتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی کٹی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال مراد اور مرتبے کا نقصان ہو گا۔ اور آ دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس میں بردباری اور نرمی زیادہ ہو گی۔ لیکن غمگین ہو گا۔ اگر سے اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو دانتوں سے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کو نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے اس کی ڈاڑھی بیماری کے باعث گر گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ناگہانی موت سے ڈر ہے اور اس کا مال اور آبرو ؟ زائل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھا کرتا ہے، اس کو خوشبودار دھونی دیتا ہے اور اس پر گلاب چھڑکتا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ اس کے شکر گزار ہوں گے۔